Tahqeeqat-E-Islami_Oct-Dec 2024
تحقیقات اسلامی کے 43 برس مکمل
محمد رضی الاسلام ندوی
علمی حلقوں میں یہ بات بہت مسرت کے ساتھ سنی جائے گی کہ سہ ماہی تحقیقات اسلامی علی گڑھ نے اپنی اشاعت کے 43 برس مکمل کرلیے ہیں - اس عرصے میں کسی ایک شمارہ کا ناغہ ہوا نہ کبھی مشترکہ شمارہ شائع کرنے کی نوبت آئی - اس میں قرآنیات ، سیرت نبوی ، حدیث ، تقابل ادیان ، تراجم اور دیگر موضوعات پر شائع ہونے والے مقالات پر ایم فل اور پی ایچ ڈی کے تقریباً دس مقالات لکھے جاچکے ہیں - ادارۂ تحقیق اور تحقیقات اسلامی سے وابستہ شخصیات پر لکھے جانے والے تحقیقی مقالات (ایم فل و پی ایچ ڈی) ان کے علاوہ ہیں -
اس توفیق پر ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں اور اپنے محسنین اور قلمی معاونین کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہی کے بھرپور تعاون کی بنا پر ایسا ممکن ہوسکا ہے - ہمیں قوی امید ہے کہ ان کا حسنِ تعاون آئندہ بھی جاری رہے گا -
تحقیقات اسلامی کا اجرا جنوری 1982 سے ہوا تھا - اب تک اس کے 172 شمارے طبع ہوچکے ہیں - تمام شماروں کو درج ذیل لنک پر کلک کرکے ملاحظہ کیا جاسکتا ہے - انہیں ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت بھی حاصل ہے -
http://www.tahqeeqat.net/archives/issues.html